MANQABAT E HUZOOR A'ALAHAZRAT
*♥️منقبت در شان امام احمد رضا خان♥️*
*فاضل بریلوی رضی اللّهُ عنه*
*🥀〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️*🥀
*تم عاشقوں کے دل کی ہو جان اعلیٰ حضرت*
*تم پر ہمارا سب کچھ قربان اعلیٰ حضرت*
*کوئی بھی سلسلہ ہو یہ ماننا پڑے گا*
*ہیں سب کی اس صدی میں پہچان اعلیٰ حضرت*
*محفوظ ہے جو ایماں اس دور پر فتن میں*
*تیرے قلم کا ہے یہ احسان اعلیٰ حضرت*
*یہ بات ساری دنیا تسلیم کر چکی ہے*
*ملک سخن کے تم ہو سلطان اعلیٰ حضرت*
*وارث پیا نے ڈالی جب چشم عارفانہ*
*چمکا جہاں میں بنکر اک خان اعلیٰ حضرت*
*بے مثل شاعری بے مثل عاشقی بھی*
*اس دور میں ہیں مثلِ حسّان اعلیٰ حضرت*
*وہ نام کے ہیں سیّد جلتے ہیں جو رضا سے*
*میری تو ہر گھڑی ہیں گردان اعلیٰ حضرت*
*آل نبی سے کتنی سچی ہے تیری الفت*
*خوشبو سے تونے کر لی پہچان اعلیٰ حضرت*
*اختر رضا سا کوئی مرشد نہیں نظر میں*
*شامل ہے تیرا کامل فیضان اعلیٰ حضرت*
*فکر حمیدٓ تیری توصیف سے ہے قاصر*
*تیری بلند و بالا ہے شان اعلیٰ حضرت*
*🥀〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️🥀*
*✍🏻 : برادر صغیر حضور بہار الہند*
*فقیر سیّد عبد الحميد قادری*
*آستانہ یٰسینیہ اَیرایاں سادات شریف*
*فتح پور ہسوہ*
*و خانقاہ قادریہ جاجمؤ شریف کانپور♥️*
टिप्पणियाँ
एक टिप्पणी भेजें